سندھ یونیورسٹیز ترمیمی بل 2018،پاسبان کی آئینی درخواست کی سماعت8مئی کو سندھ ہائیکورٹ میں ہوگی

سماعت کے بعد پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور اور عرفان عزیز ایڈوکیٹ میڈیا چوک پرصحافیوں کو بریفنگ دیں گے

اتوار 6 مئی 2018 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) سندھ صوبائی اسمبلی میں عجلت میں منظور کردہ سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹی ٹیوشنز لاز ترمیمی بل 2018کے خلاف پاسبان کی آئینی درخواست نمبر 2009/2018کی سماعت کل8مئی کو سندھ ہائی کورٹ میں ہوگی ۔

(جاری ہے)

پاسبان کی جانب سے عرفان عزیز ایڈوکیٹ جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ کوسندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹی ٹیوشنز لاز ترمیمی بل 2018پر دلائل دیں گے۔سندھ ہائیکورٹ میں 8مئی کو ہونے والی سماعت کے بعد پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور پاسبان کے وکیل عرفان عزیز ایڈوکیٹ سندھ ہائیکورٹ میں قائم میڈیا چوک پر صحافیوں کو کیس پر بریفنگ بھی دیں گے ۔