سینیٹ ،ْ قائمہ کمیٹی برائے تجارت و ٹیکسٹائل ،ْقائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور ،ْقائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے الگ الگ اجلاس (آج)پیر کو ہونگے

اتوار 6 مئی 2018 18:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت و ٹیکسٹائل ،ْقائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور ،ْقائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے الگ الگ اجلاس (آج)پیر کو ہونگے ۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت و ٹیکسٹائل کااجلاس (آج )پیر کو بارہ بجے پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میں ہوگا ،ْ اجلاس کمیٹی کے اراکین کی جانب سے رول 175 کے تحت چیئرمین کمیٹی کاچنائو کیاجائے گا۔

ادھر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امورکا اجلاس آج پیر کو ساڑھے بارہ بجے پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میں ہوگا۔ اجلاس میں سینیٹرمصدق مسعود ملک ، سینیٹرپرویز رشید ، سینیٹر مرزا محمدآفریدی، سینیٹر فاروق ایچ نائیک، سینیٹر انوار الحق کاکڑ،سینیٹر عابدہ عظیم اور سینیٹرمحمدیوسف شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس رول 175کے تحت چیئرمین کمیٹی کا انتخاب کیاجائے گا۔

ادھرسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات، و قومی ورثہ کا اجلاس (آج )پیرکو ساڑھے گیارہ بجے پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میںہوگا۔ اجلاس میں سینیٹر فیصل جاوید، سینیٹر کامران مائیکل، سینیٹر پرویز رشید، سینیٹر غوث محمدخان نیازی، سینیٹر محمدصابر شاہ، سینیٹر طاہربزنجو، سینیٹر عطاء اللہ خان ، سینیٹر مولا بخش چانڈیو، سینیٹرروبینہ خالد، سینیٹر تاج محمدآفریدی، سینیٹر خوش بخت شجاعت، سینیٹرمشتاق احمد اور سینیٹر اعظم خان موسیٰ خیل شرکت کریں گے۔ اجلاس میں پارلیمان کے ایوان بالا کے اراکین کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 175کے تحت نئے چیئرمین کمیٹی کاانتخاب کیا جائے گا۔