وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی وزیر داخلہ پر حملے کی مذمت ،ْ آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی

اتوار 6 مئی 2018 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ سے متعلق آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

اتوار کو وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نارووال کے علاقے کنجروڑمیں تقریب سے خطاب کے بعد واپس جارہے تھے کہ اچانک عابد نامی نو جوان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وزیر داخلہ احسن اقبال زخمی ہوگئے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ،ْ ذرائع کے مطابق ملزم کی جانب سے دو فائر کئے گئے ایک گولی وزیر داخلہ کے کندھی پر لگی ۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ سے متعلق آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔