امید ہے کہ مادھوری ڈکشٹ اور مراٹھی فلم’’بکٹ لسٹ‘‘ کیلئے خوش قسمت ثابت ہوں گا‘ کرن جوہر

اتوار 6 مئی 2018 20:30

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) بالی وڈ فلمساز کرن جوہر نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور پہلی مراٹھی فلم’’’بکٹ لسٹ‘‘ کے لئے خوش قسمت ثابت ہوں گا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز کرن جوہر نے کہا ہے کہ مراٹھی فلم ’’بکٹ لسٹ ‘‘ میرے لئے بہت خاص ہے کیونکہ یہ میری سالگرہ کے روز ریلیز کی جائے گی اور مجھے امید ہے کہ میں مادھوری ڈکشٹ اور اس فلم کے لئے خوش قسمت ثابت ہوں گا اور آگے مزید مراٹھی فلمیں اور تمام زبانوں میں فلمیں کرنا چاہتا ہوں۔ فلم میں اداکار رنبیر کپور اسپیشل گانے کے ساتھ مختصر کردار ادا کریں گے، فلم 25مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :