پاکستان نے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر اظہار مذمت

بھارت وادی میں کشمیریوں کا قتل عام فوری روکے، اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کمیشن مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرکے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی رپورٹ مرتب کرے،بی جے پی اپنی طاقت کی بنیاد پر انتخابات لڑے اس میں پاکستان کو نہ گھسیٹے،ترجمان دفترخارجہ

اتوار 6 مئی 2018 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) پاکستان نے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کمیشن مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرکے وہاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی رپورٹ مرتب کرے،بھارت وادی میں کشمیریوں کا قتل عام فوری روکے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ کہ مقبوضہ وادی میں بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی شہادت قابل مذمت ہے۔

بھارت وادی میں کشمیریوں کا قتل عام فوری روکے، اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کمیشن مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرکے وہاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی رپورٹ مرتب کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کرناٹکا اور گجرات کے انتخابات میں پاکستان مخالف تقاریر کرکے ووٹ سمیٹنا چاہتی ہے۔ بی جے پی اپنی طاقت کی بنیاد پر انتخابات لڑے اس میں پاکستان کو نہ گھسیٹے۔