تحریک محنت کوئٹہ کے زیر اہتمام فہم القرآن کلاس یکم رمضان سے شروع ہوگی

اتوار 6 مئی 2018 20:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) تحریک محنت کوئٹہ کے زیر اہتمام الفلاح ہائوس الگیلانی روڈ کوئٹہ میں یکم رمضان المبارک سے فہم القرآن کلاس شروع ہوگی جوانشاء اللہ رمضان المبارک کے آخرتک جاری رہیگی مدرس عالم دین و جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ہوں گے جوروزانہ شام 4بجے سے نماز عصر تک ترجمہ وتفسیر قرآن پڑھائیں گے اورشرکاء کے سوالات کاجواب بھی دیں گے۔شائقین قرآن سے شرکت کی استدعاکی گئی ہے۔