ْدالبندین‘ ایم ڈی سیندک پراجیکٹ حاجی میر رزاق سنجرانی کی خدمات لائق تحسین ہے‘عوامی حلقے

اتوار 6 مئی 2018 20:30

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) دالبندین سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں محمد عرفان سیاپاد رند، عبداللہ سیاپاد رند، انعام اللہ سیاپاد رند اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں ایم ڈی سیندک پراجیکٹ حاجی میر رزاق سنجرانی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ موصوف نے علاقے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ موصوف جب سے ایم ڈی ایس ایم ایل بنے انہوںنے نہ صرف چاغی کے بے شمار نوجوانوں کو سیندک پراجیکٹ میں روزگار دیا بلکہ علاقے میں متعدد ترقیاتی کام کرواکے دالبندین میں ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کھولا جس کی وجہ سے کئی نوجوان فنی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ موصوف نے ہمیشہ علاقے کے متوسط اور غریب طبقے کی مدد کی اور حقیقی فرزند چاغی ہونے کا ثبوت دیا۔انہوںنے کہا کہ خان سنجرانی فیملی کے دیگر افراد جن میں چیرمین سینیٹ حاجی صادق سنجرانی، وزیر اعلیٰ کے مشیر اعجاز سنجرانی اور خان محمد آصف سنجرانی نے ہمیشہ ضلع چاغی کی فلاح و بہبود میں اپنا بھر پور حصہ ڈالا جس کی وجہ سے عوام کے دلوں میں ان کے لیئے بے پناہ محبت اور عزت ہے۔