ہنگو‘ ٹل کی یونین کونسل دلن میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے‘ایک جاں بحق ‘ چار زخمی

اتوار 6 مئی 2018 20:30

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) تحصیل ٹل کی یونین کونسل دلن میں کرکٹ میچ کے دوران بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے۔ ایک دوسرے پر کراس فائرنگ ۔1لڑکا جاں بحق 5زخمی ۔

(جاری ہے)

پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا اس حوالے سے ٹل پولیس نے بتایا کہ گزشتہ دن ٹل کے یونین کونسل دلن میں کرکٹ میچ کے دوران کھلاڑیوں کے دوران کسی بات پر جھگڑا ہو ا جھگڑے کے دوران دونوں طرف سے کھلاڑیوں کے رشتہ دار لڑائی میں کود پڑے ایک دوسرے پر ہوائی اور کراس فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فریق سے شفیع اللہ موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دو افراد رحمن گل عاطف اللہ زخمی ہو گئے دوسرے فریق سے زبیر اسلام دین نوید اللہ زخمی ہو گئے زخمی اور مرنے والوں کو فوری طور پر ٹل ہسپتال منتقل کر دیا گیا واقعے کے فورا بعد ایس ایچ او ٹل جمشید خان نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزم سمیت اقدام قتل کے تین ملزمان گرفتار کر لیے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔