وفاقی وزیر چوہدری جعفر اقبال کی وزیر داخلہ پر قاتلانہ حملے کی مذمت

اتوار 6 مئی 2018 21:40

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) وفاقی وزیرشپنگ اینڈ پورٹ چوہدری جعفر اقبال اورکوٹلہ کے مسلم لیگ ن کے ایم این اے چوہدری عابد رضا علی وزیر داخلہ پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوے ٴ کہا ہے کہ جمہوری قو توں کا راستہ روکا جا رہا ہے اور ایک خاص پیغام دیا جا رہاہے ۔اگر ایسے عمل جاری رہے تو یہ پوری ریاست کے لیے ٴ خطرہ بن جا ئینگے ۔

(جاری ہے)

جس ملک میں وزیر داخلہ محفوظ نہیں تو اس ملک میں باقی پارلیمینٹ کیسے محفوظ رہ سکتی ہے۔الیکشن قریب ہے۔یہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کام کیا جا رہا ہے تاکہ الیکشن کو لیٹ کیا جاے ٴ ہم کسی سے خوف زدہ نہیں اور نہ ہی کوئ خوف زدہ کر سکتا ہے ۔الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے۔جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف صفے اول میں کھڑے ہو کر مقابلہ کیا وہ کیسے محفوظ ہوں گے۔انہوں نے کہا ہے کے ملزمان کو پکڑ کر سخت سے سخت سزا دی تاکہ پھر کسی کے اوپر ایسا حملہ نہ ہو سکے۔اور انہوں نے وزیر داخلہ کے لییٴ صحت کی دعائیں کی۔

متعلقہ عنوان :