وفاقی وزیر سیفرون لیفٹیننٹ جنرل ر عبدالقادر بلوچ کی وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی شدید مذمت

اتوار 6 مئی 2018 21:50

اسلام آباد۔ 06 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) وفاقی وزیر برائے ریاستی و سرحدی امور( سیفرون)لیفٹیننٹ جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے احسن اقبال کی ملک اور جمہوریت کے لئے کاوشوں کو سراہا۔