سینیٹر سراج الحق اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کوئٹہ میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 23 مزدوروں کے جان بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اتوار 6 مئی 2018 22:10

لاہور۔6 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کوئٹہ میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 23 مزدوروں کے جان بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کیلئے مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومتوںسے مطالبہ کیاہے کہ وہ جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے خاندانوں کی کفالت کا مناسب انتظام کرے ۔