احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ عدم برداشت کی بدترین مثال ہے، بشارت مرزا

اتوار 6 مئی 2018 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ بشارت مرزانے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اسے عدم برداشت کی بدترین مثال قراردیاہے،انہوں نے کہاکہ جوقوتیں پاکستان میں جمہوریت کو پنپتانہیں دیکھناچاہتیں وہ مسلسل سازشوں میں مصروف ہیں تاکہ ملک کو عدم استحکام اور بدامنی کی جانب دھکیل کر جمہوریت کو بدنام کیاجائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پر حملے کی فوری تحقیقات ہونی چاہئیں اور اس سازش میں ملوث عناصر کوگرفتارکرکے قرارواقعی سزادی جائے۔انہوں نے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کی جلد صحتیابی کے لئے دعابھی کی۔