فیڈرل ایریا ز کی ٹیم نے پاکستان کرکٹ کپ 2018ء اپنے نام کرلیا

پیر 7 مئی 2018 00:50

فیصل آباد۔ 06مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) فیڈرل ایریا ز کی ٹیم نے پاکستان کرکٹ کپ 2018ء اپنے نام کرلیا ۔فیڈرل ایریا ز کی ٹیم نے فائنل میچ میں فیڈرل ایریا ز کی ٹیم نے خیبر پختونخوا کی ٹیم 5وکٹوں سے شکست دی ۔تفصیلات کے مطابق اقبال سٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام کھیلے گئے پاکستان کرکٹ کپ 2018ء فائنل میچ میں فیڈرل ایریاز کی ٹیم خیبر پختونخوا کی ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر پاکستان کپ اپنے نام کرلیا ۔

خیبر پختونخوا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوروں میں 272رنز سکور کئے ۔فیڈرل ایریاز کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 41اووروں میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 254رنز سکور کرکے حاصل کرلیا ۔فیڈرل ایریاز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر خیبر پختونخوا کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی خیبر پختونخواہ کی ٹیم نے مقررہ پچاس اوروں میں حفیظ اور شان مسعود کی ففٹیوں کی بدولت 252رنز کا ہدف مقرر کیا ۔

(جاری ہے)

حفیظ نے 89*رنز سکور کرکے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا شان مسعود 52، خرم منظور 32،اسرار الله26اور عادل امین 22رنز سکور کرتے ہ;وئے نمایاں رہے ۔فیڈرل ایریا ز کی جانب سے عثمان خان شنواری نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ حسین طلعت 02اور وقاص مسعود ،عمید آصف اور رضا حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔فیڈرل ایریاز نے مطلوبہ ہدف 41اووروں میں 254رنز بنا تے ہوئے حاصل کیا ۔

فیڈرل ایریاز کی جانب سے سلمان آغا نی60رنز سکور کرکے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ کامران اکمل 38*،رضا علی ڈار 49، سعد نسیم 51رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ عثمان شنواری کو مین آف میچ قرار دیا گیا ۔میچ کے اختتام پر تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستان کرکٹ کپ کی فاتح ٹیم کو کپ اور 20لاکھ روپے انعامی رقم دی گئی ۔رنر اپ خیبر پختوخوا کی ٹیم کو 10لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی ۔

پاکستان کپ کا بہترین بیٹسمین خرم منظور( 393رنز )، بہترین بائولر وقاص مسعود (14وکٹیں) ،بہترین آل رائونڈر محمد نواز( 121رنز و 9وکٹیں )قرار دیا گیا ۔بہتر کارکردگی پر مذکورہ کھلاڑیوں ایک ، ایک لاکھ روپے انعامی رقم دی گئی ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب ایڈوائزر ٹو چئیر مین پی سی بی شکیل شیخ فائنل کے موقع پر نمائندگی کے موجود رہے ۔چئیر مین نجم سیھٹی پاک آئر لینڈ ٹیسٹ میچ کی مصروفیات کی وجہ سے اختتامی تقریب میں شریک نہ ہوسکے ۔