رحیم یار خان ‘ سکول ویگن ٹائی راڈ ٹوٹنے سے الٹ گئی‘

16سالہ طالبہ موقع پر جاںبحق‘ دو طالب علم شدید زخمی

پیر 7 مئی 2018 12:06

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) چک 105جعفرآباد کے قریب سکول ویگن ٹائی راڈ ٹوٹنے سے الٹ گئی جس سے چک 136پی کی ایک 16سالہ طالبہ موقع پر جاںبحق ہوگئی جبکہ دو طالب علم شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کردیا جاںبحق ہونے والی بچی کی میت ان کے لواحقین کے حوالے کردی بچی کی میت گھر پہنچنے پر والدین پر غشی کے دورے ‘علاقہ سوگ میں ڈوب گیا-

متعلقہ عنوان :