ایف آرکوہاٹ میں مفت آئی کیمپس، 1300مریضوں کا معائنہ کیاگیا

پیر 7 مئی 2018 12:18

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز فاٹا کی نگرانی میں ایف آر کوہاٹ کے مختلف علاقوں میں آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کیلئے مفت طبی کیمپس لگائے گئے جن میں آئی کئیر پروگرام کی ماہر ٹیموں نے مریضوں کا معائنہ کرنے کے علاوہ انہیں مفت ادویات اورعینکیں بھی دیں۔

(جاری ہے)

کیمپوں میں تقریباً 1300مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں جبکہ جن مریضوں کو سفید موتیا کی شکایت تھی ان کو 15 مئی کو مفت آپریشن کی سہولت اور مفت لینز بھی فراہم کئے جائیں گے۔ مقامی لوگوں نے طبی کیمپ کے انعقاد کو خوش آئندقراردیا۔

متعلقہ عنوان :