Live Updates

لودھراں میں پولیس اہلکار نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کر دی

تیز دھوپ میں بغیر جوتے کے غریب کو بُلوا کر جوتے لے دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 مئی 2018 13:38

لودھراں میں پولیس اہلکار نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کر دی
لودھراں (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 مئی 2018ء) : پنجاب پولیس اکثر اپنی کارکردگی کی وجہ سے عوام کی تنقید کی زد میں رہتی ہے۔ لیکن حال ہی میں ایک پولیس اہلکار نے غریب انسان کی مدد کے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کر دی۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں ایک پولیس اہلکار کو ایک غریب انسان کے ساتھ جوتے کی دکان پر دیکھا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ‏لودھراں پولیس کے حسن نامی اہلکار نے تیز دھوپ میں بغیر جوتےکے جاتے ہوئے ایک غریب کو دیکھا تو اپنے پاس بُلایا اور پوچھا ننگے پاؤں کیوں جارہے ہو؟ جس پر اس نے جواب دیا کہ میرے پاس کھانے کے پیسے نہیں میں جوتا کہاں سے لوں؟ حسن نامی پولیس اہلکار نے اتنا سُن کر اس کو نہ صرف جوتے دلوائے بلکہ اسے اپنے ہاتھوں سے پہنابھی دیے۔

یہی نہیں خدا ترس پولیس اہلکار نے غریب کی مدد کے لیے اسے کھانا کھانے کےلیے پیسے بھی دیے۔

(جاری ہے)

حسن نامی اہلکار کی تصاویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد صارفین نے ان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ حسن نے غریب انسان کی مدد کر کے نیکی کمائی ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب پولیس کی کارکردگی چاہت کتنی ہی خراب کیوں نہ ہو لیکن اس طرح کے اہلکار اپنے انہی کاموں کی وجہ سے پولیس پر عوام کے اعتماد کو بحال کر دیتے ہیں، صارفین نے کہا کہ جیسے سب لوگ ایک جیسے نہیں ہوتے ویسےہی ساری کی ساری پنجاب پولیس غلط نہیں ہو سکتی۔

پنجاب پولیس میں بھی کچھ کالی بھیڑیں ہیں جن کو اگر نکال دیا جائے تو یہ فورس بھی کسی سے کم نہیں ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے بھی بارہا اپنی تقاریر اور خطاب میں پنجاب پولیس کو تنقید کا نشانہ بنایااور کہا کہ پنجاب پولیس اب سیاسی ہو چکی ہے جو صرف اور صرف حکمرانوں کی خدمت کرتی ہے جبکہ حقیقت میں پنجاب پولیس کو عوام کی خدمت کرنی چاہئیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات