احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ افسوسناک ہے،

اسکے پس پردہ اسباب وعوامل قوم کے سامنے لا ے جا ئیں ، وفاق المدارس العربیہ

پیر 7 مئی 2018 14:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ افسوسناک ہے،قاتلانہ حملے کے پس پردہ اسباب وعوامل کو قوم کے سامنے لایا جائے،قاتلانہ حملے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،دکھ کی اس گھڑی میں وزیر داخلہ احسن اقبال کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور ان کی جلد صحت یابی اور عافیت کے لیے دعا گو ہیں ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر،مولانا انوارالحق،مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی اور مولانا محمد حنیف جالندھری نے وفاقی وزیر داخلہ پر قاتلانہ حملے کی اطلاع پر اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا-وفاق المدارس کے قائدین نے وفاقی وزیر داخلہ پر قاتلانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس کے پس پردہ اسباب وعوامل سے قوم کو آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ حملے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائی-انہوں نے کہا کہ جس ملک میں وزیر داخلہ محفوظ نہیں وہاں ایک عام آدمی کے تحفظ کی کیا ضمانت دی جا سکتی ہی- وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم وزیر داخلہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور ان کی جلد صحت یابی اور دنیا اخرت کی عافیت کے لیے دعا گو ہیں