وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ کرنے والے ملزم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت پہنچا دیا گیا

پنجاب حکومت نے احسن اقبال پر حملے کے خلاف 5 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 7 مئی 2018 15:37

وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ کرنے والے ملزم کو انسداد دہشت گردی کی ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 مئی 2018ء) وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ کرنے والے ملزم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت پہنچا دیا گیا۔گزشتہ روز وزیر داخلہ احسن اقبال پر ایک جلسہ کے دوران قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا۔احسن اقبال پر حملہ کرنے والے ملزم عابد حسین کو فوری گرفتار کر لیا گیا تھا۔ملزم عابد حسین کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پہنچا دیا گیا ہے۔

احسن اقبال پر حملہ کے واقع پر پنجاب حکومت نے جے آئی ٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔پنجاب حکومت نے 5 رکنی ٹیم کی جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔5 رکنی جے آئی ٹی کا سربراہ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی رائے محمد طاہر کو مقرر کیا گیا ہے۔ جے آئی ٹی میں آئی بی اور آئی ایس آئی کا بھی ایک ایک نمائیندہ شامل ہے۔جے آئی ٹی میں ایس ایس پی آر بی آئی گوجرانوالہ خالد بشیر چیمہ،ایس پی سی ٹی ڈی گوجرانوالہ ریجن فیصل گلزارا عوان بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جے آئی ٹی نے مخلتف پہلوؤں سے مقدمے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال شکرگڑھ کی تحصیل کنجرورمیں عوامی جلسے سے خطاب کے بعدواپس جارہے تھے کہ ان پرنامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی۔ حملے کے فوری بعد احسن اقبال کے کزن عمران نے بتایا کہ احسن اقبال کے بازو پرگولی لگی ہے۔جس سے احسن اقبال شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

تاہم احسن اقبال کوہسپتال منتقل کیا گیااور احسن اقبال کی حالت خطرے سے باہر ہے۔اور خیریت سے ہیں۔بعض اطلاعات کے مطابق ملزم نے احسن اقبال پردو فائر کیے جس میں ایک گولی احسن اقبال کے دائیں بازور پرلگی ہے۔۔۔پولیس نے فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے،اور جائے وقوعہ کامعائنہ کیاکہ فائرنگ کس طرف سے کی گئی ہے۔ ملزمان کہاں سے آئے اور کتنے افراد تھے ۔ تاہم اسی اثناں میں جلسے کے شرکاء نے ملزم کوپکڑ کرپولیس کے حوالے کردیا۔شرکاء نے ملزم کوماراپیٹا بھی تھا۔