لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کی مذمت

پیر 7 مئی 2018 15:40

لاہور۔7 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن انوارالحق پنوں ، نائب صدر چوہدری نور سمند خان، سیکرٹری حسن اقبال وڑائچ اور فنانس سیکرٹری حافظ اللہ یار سپرا نے اپنے مشترکہ بیان میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 2018 ء الیکشن کا سال ہے، اگر تشدد کی سیاست سے گریز نہ کیا گیا تو وطن عزیز افراتفری کا شکار ہو جائے گا اور پاکستان کے دشمنوں کی دیرینہ خواہش پوری ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور کارکنان عدم تشدد کی بنیاد پر کھلے دل سے الیکشن مہم چلائیں تا کہ ملک میں خوشگوار ماحول خراب نہ ہونے پائے۔