Live Updates

تحریک انصاف عام انتخابات میں کلین سویپ کرے گی،سیف اللہ خان کاکڑ

پیر 7 مئی 2018 18:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما حاجی سیف اللہ خان کاکڑنے کہا ہے کہ تحریک انصاف عام انتخابات میں کلین سویپ کرے گی،قوم پرستوں اور مذہب پرستوں کی سیاست اب ختم ہوگئی ہے اب عوام انہیں منتخب کرکے اسمبلی میںبھیجیں گے جن سے انکی بہتر مستقبل کی امیدیں وابستہ ہیں۔یہ بات انہوں نے پیر کو حلقہ پی بی25یونین کونسلی بلیلی میں علاقائی دفتر کے افتتاح اور شمولیت کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان کی کرپشن کے خلاف اکیس سالہ جدوجہد کا نتیجہ ہے کہ عوام کرپشن کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور شریف خاندان کی کرپشن سے اچھی طرح واقف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اقتدار میں آنے کے بعد جس طرح خیبر پختونخؤا میں ہسپتالوں میں انقلابی تبدیلیاں لائیں اور پولیس سے سیاست کا مکمل خاتمہ کیا انشاء اللہ اسی طرح اقتدار میں آکر بلوچستان میں بھی محکمہ صحت میں تبدیلی اور پولیس سے سیاست کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قوم پرستوں نے عوام کو سبز باغ دکھاکر ووٹ حاصل کئے لیکن اقتدا ر میں آنے کے بعد انہوں نے عوام کی کوئی خدمت نہیں کی عوام عام انتخابات میں ووٹ کے ذریعے انکا احتساب کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ عوام 2018ء کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے نامزد کردہ امیدواروں کوووٹ دیکر کامیاب بنائیں ہمیں عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ اقتدار میں آکر عوم کے مسائل کی حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پراقدامات کرینگے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات