پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اتھارٹی کے دفاتر کی تعمیر ، پنجاب حکومت سے 116کنال اراضی طلب

پیر 7 مئی 2018 18:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اتھارٹی کے دفاتر کی تعمیر کیلئے پنجاب حکومت سے 116 کنال اراضی طلب کرلی ہے جبکہ دوسری طرف بتایاگیا ہے کہ پنجاب حکومت کے پاس سرکاری اراضی نہ ہونے کی وجہ سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کو اراضی فراہم کرنا مشکل ہوگیا ہے جبکہ حکومت پنجاب کے پاس اتنے فنڈ ز نہیں کہ وہ اراضی خرید کر اتھارٹی کو فراہم کر سکے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے حاصل کردہ اراضی پر اپنے مختلف دفاتر بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :