ْوزیراعلیٰ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس

میں بجٹ کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا ، زعیم قادری حکومت پورے سال کا بجٹ پیش کرنے کی بجائے ضمنی بجٹ پیش کریگی،صوبائی وزیر اوقاف

پیر 7 مئی 2018 18:29

ْوزیراعلیٰ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) صوبائی وزیر اوقاف زعیم قادری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب کے بجٹ کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیاگیا پنجاب حکومت پورے سال کا بجٹ پیش کرنے کی بجائے ضمنی بجٹ پیش کریگی گزشتہ روز ماڈل ٹائون کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زعیم قادری نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن چاہتی ہے کہ قانونی و آئینی تقاضے کے مطابق الیکشن 2018ء ساٹھ دنوں میں کروائے جائیں اور اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن کوئی عذر قبول نہیں کریگی اگر الیکشن کے انعقاد میں تاخیر حربے استعمال کرنے کی کوشش کی گئی تو پاکستان مسلم لیگ ن سڑکوں پر احتجاج کے ساتھ ساتھ عدالتوں سے رجوع کریگی انہوں نے کہا کہ بعض شخصیات کیلئے سیکورٹی ضروری ہے پاکستان مسلم لیگ ن الیکشن 2018ء سے متعلق ایک سیکورٹی پلان دیکر میدان میں جائے گی یہ پلان صرف مسلم لیگ ن یا پی ٹی آئی کیلئے نہیں بلکہ تمام سیاسی جماعتوں کیلئے ہوگا انہوں نے کہا کہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ قابل مذمت ہے جس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی ہے جس میں آئی ایس آئی ،آئی بی اور پولیس حکام سمیت دیگر اداروں کے افسران شامل ہیں۔