ڈیرہ اسماعیل خان‘داماد کی اسلحے کی نوک پر ناراض بیوی اور بیٹے کو سسرال سے اٹھاکر لے جانے کی کوشش

سالی کی بہنوئی کو روکنے کی کوشش‘بہنوئی کی فائرنگ سے سالی زخمی

پیر 7 مئی 2018 19:23

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) مبین ٹائون آڑا روڈ پر گاڑی میں سوار عمران نامی شخص اپنے دیگر تین ساتھیوں کے ہمراہ اپنے سسر پہلوان کے گھر موٹر کار پر سوار ہو کر آیا اور اپنی بیوی انیتا بی بی اور چھوٹے بیٹے کو اسلحہ کی نوک پر لے جانا چاہا اس دوران ملزم کی سالی نوشین بی بی نے ملزم عمران کو روکنے کی کوشش کی تو ملزم عمران نے پستول تیس بور سے اپنی سالی نوشین بی بی زوجہ انعام پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہوئی اس دوران اسکو ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی موقع پر موجود ملزم کے سسر پہلوان اور دیگر اہلخانہ نے ملزم عمران کو پکڑ کر تشدد کر نشانہ بنایا لیکن عمران کے دیگر تین ساتھی موٹر کار میں عمران کی بیوی انیتابی بی اور اسکے بیٹے کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے واقعے کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ ٹائون حافظ محمد عدنان پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور ملزم کو گرفتار کرلیا ،زرائع کے مطابق ملزم عمران پر تھانہ گومل یونیورسٹی میں چوری ،ڈکیتی اور راہزنی کے متعدد مقدمات درج ہیں جس میں ملزم عمران کی ضمانت ملزم کے سسر پہلوان اور دیگر رشتہ داروں نے دی تھی لیکن ملزم عدالت پیش نہیں ہورہا تھا جس پر پہلوان اور اسکے رشتہ داروں نے ملزم عمران کو پکڑ کر تھانہ گومل یونیورسٹی پولیس کے حوالے کردیا لیکن ملزم عمران پولیس کو چکر دے کر بھاگ گیا جس کی وجہ سے گزشتہ روز یہ واقعہ رونما ہوا متوفی نوشین بی بی کے شوہر انعام نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم عمران کو ہم نے کی مرتبہ پکڑ کر خود گومل یونیورسٹی پولیس کے حوالے کیا لیکن گومل یونیورسٹی پولیس کے اعلی افسر نے ملی بھگت کر کے ملزم کو خود چھوڑ دیا۔