مخیر حضرات سے امداد کی اپیل

پیر 7 مئی 2018 19:26

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) میرا نام نواب زادہ ولد آئیم خان ہے اور بتائی علیزو تحصیل خار باجوڑایجنسی کا رہنے والا ہوں۔ میں 9 مارچ 2018کو بحریہ ٹاؤن کراچی میں ایکسیڈنٹ کیا میں بحریہ ٹاؤن کراچی میں کام کرتا تھا۔ ایکسیڈنٹ کے بعد گاڑی والا شخص بھی فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

ابھی تک میرا علاج جاری ہے جس پر میں نے اپنی تمام جمع پونجی خرچ کرچکا ہوں ، میرے علاج پر اب تک 10لاکھ روپے خرچہ آیا اور ابھی بھی لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں زیر علاج ہوں۔

میرے باقی علاج پر بھی لاکھوں روپے اخراجات آنے ہیں۔ جس کے لیے میں نے بہت زیادہ قرض بھی لے چکا ہوں۔لیکن اب مزید میرے بس میں نہیںہے۔ میں بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض ، باجوڑایجنسی کے مخیر اور سرمایہ دار افراد ، ملک کے اندر اور بیرون ملک افراد سے امداد کی خصوصی اپیل کرتا ہوں۔ تاکہ میں اپنے پیروں پر کھڑا ہوسکوں اور اپنے بچوں کا پیٹ پال سکوں۔ میں اور میرے بچے تمام عمر آپ کیلئے دعاگو رہیں گے۔ رابطہ:۔ 03409840552, 03469597687