کیپرا کی کمیونیکشن ٹیم نے رجسٹریشن کمپین،کاروبار سے منسلک افراد کی رجسٹریشن ان کی دہلیز پر یقینی بنائی گئی

پیر 7 مئی 2018 19:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے ڈ ائریکٹر جنرل محمد ناصر خان کی ہدایت پرکیپرا کی کمیونیکشن ٹیم نے رجسٹریشن کمپین بمقام ایبٹ آباد ، مانسہرہ اور گلیات منعقد کیا جس میں کاروبار سے منسلک افراد کی رجسٹریشن ان کی دہلیز پر یقینی بنائی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائیریکٹرکمیونیکشن آفتاب احمد نے میڈیاکو بتایا کہ رجسٹریشن مہم کا مقصد خدمات سے منسلک شعبہ جات اور افراد کو ادارے کے ساتھ رجسٹریشن کے طریقہ کار سے آگاہ کرنا اور ان کو رجسٹرڈ کروانے سے متعلق سہولت بہم پہنچانا ہے۔

رجسٹریشن کمپین میں انسپکٹر، سینئر آڈیٹر، ٖ فیسیلیٹیشن آفیسر کے ساتھ ساتھ ادارے کے دیگر آفسران جسمیں اسسٹنٹ کلیکٹر ز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز بھی شامل تھے نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

رجسٹریشن ٹیم نے پہلے مرحلے میں ضلع ایبٹ آباد میں اپنا رجسٹریشن کیمپ لگایا جہاں پر ٹیم نے خدمات سے منسلک کئی شعبہ جات کو اتھارٹی کے ساتھ رجسٹرڈ کروایا۔دوسرے مرحلے میں ضلع مانسہرہ اورگلیات میں رجسٹریشن کیمپ کا انعقاد کیا جہاں پر خدمات سے منسلک کئی شعبہ جات کو کیپرا کے ساتھ رجسٹرڈ کروایاگیا۔

اس موقع پر خدمات سے منسلک افراد نے رجسٹریشن ٹیم کے ساتھ تعاون کیا اور ادارے کی طرف سے اس سہولت کو بہت سراہا۔ یاد رہے کہ رجسٹریشن کیمپس کا مقصد نہ صرف ادارے کے رجسٹرڈ ٹیکس گزار میں اضافہ کرناتھا ، بلکہ اس اقدام سے لوگوں میں ادارے کے حوالے سے آگاہی بھی پیدا کرنی تھی۔ڈپٹی ڈائریکٹرکمیونیکشن نے بتایاکہ ادارے کی طرف سے مہم بہت کامیاب رہی جس کا صوبے کے محاصل میں اضافہ پردوررس نتائج مرتب ہوں گے ۔اس موقع پر ادارے کے ڈائریکٹر جنرل محمد ناصرخان نے مہم میں حصہ لینے والی ٹیم اورلوگوں کی دلچسپی کوسراہتے ہوئے کہا کہ مہم کے اثرات آنے شروع گئے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پرکثیرتعداد میں خدمات سے منسلک ادارے اتھارٹی کے ساتھ رجسٹریشن کروارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :