پاکستان تحریک انصاف کے وفدکی وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت، گلدستہ پیش کیا

پیر 7 مئی 2018 19:45

لاہور۔6 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے وفد نے پیر کے روز وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کی اور انہیں گلدستہ بھی پیش کیا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے وفد میں فواد چوہدری‘ ابرارالحق و دیگر رہنماء شامل تھے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمیں اختلافات کو ایک طرف رکھ کر سیاست کرنا ہو گی اس لئے ہم نیک خواہشات کے ساتھ وفاقی وزیر داخلہ کی عیادت کے لئے آئے ہیں۔