پورے ملک کی طرح لاڑکانہ میں بھی( کل )تھیلسیمیا کا عالمی دن منایا جائے گا

پیر 7 مئی 2018 20:03

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) پورے ملک کی طرح لاڑکانہ میں بھی کل تھیلسیمیا کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جہاں شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے ایک روزہ سیمنار کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے 400 سے زائد طلبہ و ملازمین تھیلسیمیا کے مرض میں مبتلا مریضوں کو خون کا عطیہ دیں گے ساتھ ہی ساتھ منعقدہ سیمنار میں تھیلسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کو تحائف بھی دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ماہ ڈاکٹر پروفیسر سیف اللہ جامڑو نے بتایا کہ پاکستان میں اس وقت 25 لاکھ افراد تھیلسیمیا کے مرض میں مبتلا ہیں اور ہر سال اس میں 6 ہزار مریضوں کا اضافہ ہوتا ہے یہ مرض تین اقسام کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مرض سے بچنے کے لیے شادی سے قبل جوڑوں کی تھیلسیمیا ٹیسٹ کروائی جائے اور اگر کسی میں تھیلسیمیا کا مرض موجود ہو تو ایسے جوڑے شادی سے گریز کریں تاکہ تھیلسیمیا کے مرض پر قابو پایا جاسکے۔