سرگودھا،بارودی مواد کا کمرشل استعمال کرنے کے قوائد و ضوابط مزید سخت بنانے کا فیصلہ ،تمام کیٹگریز کے لائسنس ہولڈرز کی تفصیلات طلب

پیر 7 مئی 2018 20:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء)پہاڑی توڑنے کے علاوہ بارودی مواد کا کمرشل استعمال کرنے کے قوائد و ضوابط مزید سخت بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام کیٹگریز کے لائسنس ہولڈرز کی تفصیلات طلب کر لی گئیں،ذرائع کے مطابق پہلے مرحلہ میں کیٹگری ای ایل 01،ای ایل 04اور ای ایل 07کے تحت ہونیوالے لائسنسوں کے اجراء کے ساتھ ساتھ نگرانی کو مزید بہتر بنانے اور بارودکے استعمال کرنے کی شرح کو کم کرنے کے علاوہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت حفاظتی اقدامات کی پالیسی کا بھی از سر نو جائزہ لیا جائے گا، ا س ضمن میں حساس ادارے نے سرگودھا اور خوشاب کے ڈی سی اوز کو پہاڑیوں کے لیزمالکان، ایکسپلوزو لائسنس ہولڈرز کی تفصیلات اور بارود استعمال کرنے کے رجحان، موجودہ حفاظتی اقدامات کی رپورٹ تین دن میں طلب کی ہے ۔