کراچی،جماعت اسلامی کے کارکنان ملک میں جمہوریت اور اسلامی انقلاب کیلئے ہر تحریک میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے،اسداللہ بھٹو

کرپشن، بدعنوانی، بیروزگاری،نفرتوں،مسلکی اور لسانی جماعتوں، غیرملکی آقائوں کے اشاروں پر ملک کا بیڑہ غرق کرنے والے حکمرانوں کیخلاف ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے لسانی،قومی تعصبات کا خاتمہ کریں گے، مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان

پیر 7 مئی 2018 20:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر وسابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے کارکنان نے ختم نبوت تحریک سے لیکر آج تک ملک میں جمہوریت اور اسلامی انقلاب کیلئے ہر تحریک میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے، کرپشن، بدعنوانی، بیروزگاری،نفرتوں،مسلکی اور لسانی جماعتوں، غیرملکی آقائوں کے اشاروں پر ملک کا بیڑہ غرق کرنے والے حکمرانوں کیخلاف ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے لسانی،قومی تعصبات کا خاتمہ کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی سندھ کے صوبائی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک جھنڈے، ایک نعرے اور ایک پلیٹ فارم پر ملک اور عوام کے مسائل کا حل صرف دیانتدار قیادت ہی کرسکتی ہے جس کے کسی رہنماء پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

نوا ز شریف ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا نعرہ تو لگاتے ہیں لیکن ووٹرز کی عزت کرنے کو تیار نہیں، غیر منتخب فرد سے بجٹ پیش کروانے سے لیکر عوام سے جھوٹے وعدووں اور نعروں کے ذریعے ووٹ لیکر ان کے مسائل حل نہ کرنا بھی ووٹ کی بے عزتی ہے، جب تک اس ملک میں طبقاتی اور وی آئی پی نظام موجود ہے عام آدمی کے مسائل حل نہیں ہونگے، سندھ کے اندر عام آدمی انتہائی مشکل حالات سے دوچار ہے جہاں پر تمام بنیادی ضروری انسانی سہولیات بھی ناپید ہیں، صاف پانی تک بھی میسر نہیں جبکہ حکمران ٹولہ اپنی دولت کو بچانے کیلئے ملکی اداروںپر تنقید اور تحضیک کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

13مئی کو مینار پاکستان پر متحدہ مجلس عمل کا جلسہ عام عوام کیلئے امید کی کرن ثابت ہوگا،انشااللہ ایم ایم اے انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرکے قوم اور امت کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگی۔