ملک اسلام کے نام پر بناتھا اور یہاںپر اسلامی نظام نافذ ہوکر رہے گا،امن کا قیام اسلامی نظام سے مشروط ہے،بحر اللہ خان ایڈوکیٹ

پیر 7 مئی 2018 20:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) جماعت اسلامی خیبر پختون خوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور نامزد امیدوار پی کے 76 بحر اللہ خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ دینی جماعتوں کا اتحاد بیرونی اسٹبلشمنٹ کے آلہ کا روں کے لئے واضح پیغام ہے کہ اب ان کے لئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے یہ ملک اسلام کے نام پر بناتھا اور یہاںپر اسلامی نظام نافذ ہوکر رہے گا۔

ملک میں امن کا قیام اسلامی نظام سے مشروط ہے ۔پاکستان کی ساری معیشت سود کی بنیاد پر ہے اب ظالم جاگیر دار ،اور کرپٹ سرمایہ دار کا دور ختم ہونے والا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سردار کالونی یوسی خالصہ ٹومیں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے اس موقع پر جمعیت علماء اسلام پی کی76 کے سرپرست اعلیٰ قاری محمد یونس حقانی جماعت اسلامی پی کے 76 کے امیر مشتاق احمد یوسفزئی اور یوسی امیر مولانا سید عبد اللہ شا ہ نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

بحر اللہ خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ اب پاکستانی قوم متحد ہوچکی ہے اور انشاء اللہ آنے والے انتخابات میں امریکی آلہ کاروں کو مسترد کرے گی بحر اللہ خان نے کہا کہ ملک کی ترقی اسلامی نظام سے وابسطہ ہے اسلامی نظام قائم ہوگی تو ملک ترقی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بدامنی کے زمہ دار یہی حکمران ہے اور اِ نہوں نے ملک کو مسائلستان بنایا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ 13 مئی کو ہونے والا ایم ایم اے کا جلسہ عام تاریخ ساز ہوگا۔