کابل، اتحادی افواج کی بمباری ،42 جنگجو ہلاک ،24 زخمی ہوگئے

پیر 7 مئی 2018 20:46

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) افغانستان میں اتحادی افواج کی بمباری میں 42 جنگجو ہلاک ،24 زخمی ہوگئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں اتحادی افواج نے فضائی بمباری میں طالبان اور داعش جنگجوئوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 42 جنگجو ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے ہیں جبکہ اسلحے اور گولہ بارود کے ذخائر کو بھی تباہ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

فضائی کارروائی افغان نیشنل آرمی، افغان ایئرفورس اور نیٹو افواج نے مشترکہ طور پر کی۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق فضائی کارروائیوں کے دوران صوبہ ارزگان میں 18، قندھار کے ضلع معروف میں 9، ضلع فریاب میں 3 اور شمالی صوبے زابل میں 10 دہشت گرد مارے گئے جب کے اسلحے اور گولہ بارود کے ذخیرے تباہ کر دیئے گئے۔ بری فوج نے علاقے کو کلیئر کروا لیا ہے۔