نارووال میں وفاقی وزیر احسن اقبال پر حملہ کے خلاف تاجروں کی شٹر ڈائون ہڑتال ،ملزم کے خلاف سخت کارروائی مطالبہ

پیر 7 مئی 2018 21:50

نارووال میں وفاقی وزیر احسن اقبال پر حملہ کے خلاف تاجروں کی شٹر ڈائون ..
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) نارووال میں وفاقی وزیر احسن اقبال پر حملہ کے خلاف تاجروں کی شٹر ڈائون ہڑتال ،ملزم کے خلاف سخت کارروائی مطالبہ بتایا گیا ہے کہ مرکزی انجمن تاجراں ۔مرکزی انجمن شہریاں۔

(جاری ہے)

حافظ عبدالرحمن ٹرسٹ اور دیگر شہری تنظمیوں نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کے خلاف مارکیٹوں نے دوگھنٹے کی شٹر ڈائون ہڑتال کی اور احتجاجی مظاہرہ کیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حافظ عبدالرحمن ٹرسٹ کے صدر عابد محمود بٹ،امیر جماعت اسلامی انوارالحق بٹ،نعیم مرزا اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ وزیر داخلہ انتہائی انتہائی پرامن شخصیت ہیں جنہوں نے ملک پاکستان کی تعمیر وترقی کیلئے بہت کام کیا جس کو پاکستان ہی نہیں پوری دنیا مانتی ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزم کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے ،احتجاج کے بعد وزیر داخلہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی گئی۔