نوجوان قیمتی اثاثہ اورملک کا سنہری مستقبل ہیں ، گورنرسندھ
کسی بھی معاشرے کی ترقی و خوشحالی نوجوانوں کی ہی مرہون منت ہوتی ہے، پاکستانی نوجوان قوم کے معمار ہیں ،محمد زبیر بھرپورصلاحیتوں اور توانائی سے مالا مال نوجوان اللہ تعالیٰ کا انمول تحفہ ہیں،یوتھ پارلیمنٹ کی تقریب حلف برداری سے خطاب
پیر 7 مئی 2018 21:59
(جاری ہے)
اس موقع پرایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان کے نائب صدر طارق حلیم ، سی پی ایل سی کے ڈپٹی چیف شوکت سلیمان ، سید کمیل حیدر شاہ ، فواد عتیق باری ، ضیا ء اعوان ایڈوکیٹ ،یوتھ پارلیمنٹ کے بانی / چیئر مین رضوان جعفر ، اراکین سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔
تقریب میں گورنر سندھ محمد زبیر نے یوتھ پارلیمنٹ کے اراکین سے حلف لیا۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ پاکستان کی کل آبادی کا تقریبا60 فیصد سے زائد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے بھرپورصلاحیتوں اور توانائی سے مالا مال نوجوان اللہ تعالیٰ کا انمول تحفہ ہیں اس ضمن میں یوتھ پارلیمنٹ اسمبلی نوجوانوں کی فکری تربیت ، شعور کی بیداری اور مستقبل کی لیڈر شپ کی تیاری کے لئے بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ قوم کو اپنے با صلاحیت نوجوانوں سے بڑی توقعات وابستہ ہیں اس ضمن میں وفاقی حکومت نے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے لئے جامعات میں ہونہار طالب علموں کووزیر اعظم اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کئے جس کے مثبت نتائج حاصل ہونے پر اب اس کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوان باصلاحیت ، محنتی اور وژنری ہیںوزیر اعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کے لئے منفرد اہمیت کا حامل ثابت ہورہا ہے اس پروگرام کے ذریعہ بڑی تعداد میں نوجوان فنی مہارت حاصل کررہے ہیں۔گورنرمحمد زبیر نے کہا کہ پاکستان کو فلاحی معاشرہ بنانے کے لئے نوجوانوں کو آگے آنا ہوگا ، عالمی معاشی نقشہ پر نمایاں مقام دلانے میں یہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ثابت ہوں گے ، مستحکم اور خوشحال پاکستان کے قیام کے لئے ضروری ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات با الخصوص تعلیم ، صحت اور انفرااسٹرکچر کی بحالی و ترقی کے لئے دستیاب وسائل سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وژن اور خواب کو شرمندہ تعمیر کرنے کے لئے کی جانے والی مسلسل محنت کے باعث ہی یوتھ پارلیمنٹ پاکستان کی نئی نسل کے لئے ایک منفردادارہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی اجلاسوں ، مطالعاتی دوروں ، مباحثوں، سیمینار ز ، ورکشاپس، ریسرچ پالیسیوں کی تیاری اور دیگر سرگرمیوں کے ذریعہ یوتھ پارلیمنٹ کے ممبران اپنی ترقی کی راہیں ہموار کررہے ہیں اس ضمن میںیوتھ پارلیمنٹ کے اراکین کوہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ اس موقع پربانی / چیئرمین رضوان جعفر نے یوتھ پارلیمنٹ کے اغراض و مقاصد اور مستقبل کے منصوبوں سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان سے 5 ہزار سے زائد نوجوان یوتھ پارلیمنٹ کا حصہ ہیں ، یوتھ پارلیمنٹ کے اراکین کا انتخاب شفاف طریقہ سے وضع کردہ قانون کے مطابق کیا جاتا ہے اس میں نوجوان اپنے پسند اور فکر کے مطابق با صلاحیت ا ور وژنری نوجوانوں کو منتخب کرتے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.