ڈیرہ غازی خان میں پولیو کی خصوصی مہم کا آغاز

پیر 7 مئی 2018 22:39

ڈی جی خان۔07مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) ضلع ڈیرہ غازیخان میں پولیو کی خصوصی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیاگیاہے ․ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا ․ پولیو ٹیمو ںکی نگرانی کے موقع پر انہوںنے کہاکہ میں ضلع میںموجود پانچ سال تک کے ہر بچہ کو حفاظتی ویکسین دینے تک مہم جاری رکھی جائے گی مہم کیلئے چھ لاکھ سے زائد بچوں کا ہدف مقرر کیاگیاہے جس کیلئے 3382افرادی قوت پر مشتمل 1559ٹیمیں مہم میں حصہ لے رہی ہیں جن میں سے 1396موبائل ، 97ٹرانزٹ اور 66فکسڈ ٹیمیں شامل ہیں ․ انہوںنے کہاکہ ضلع کے داخلی و خارجی مقامات کو خصوصی طو رپر فوکس کر کے متحرک ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں تاکہ ضلع کی حدود میں داخل ہونے والے پانچ سال تک کے ہر بچہ کو قطرے پلائے جاسکیں ۔

متعلقہ عنوان :