قومی اسمبلی کی سب کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کااجلاس

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے معاملے پر غور کیا گیا کارپوریشن کی تباہی کی زمہ دار سابقہ حکومتیں ہیں جنہوںنے سیاسی دبائو پر سٹورز کھولنے کے ساتھ ساتھ ملازمین کو بھرتی کیا ، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت,بورڈ اور مینجمنٹ بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہے، چیئرمین سی بی اے

پیر 7 مئی 2018 22:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) قومی اسمبلی کی سب کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے اجلاس میں وزارت کے ایڈیشنل سیکرٹری نے کہاہے کہ کارپوریشن کی تباہی کی زمہ دار سابقہ حکومتیں ہیں جنہوںنے سیاسی دبائو پر سٹورز کھولنے کے ساتھ ساتھ ملازمین کو بھرتی کیا انہوں نے کہاکہ کارپوریشن کے درجنوں ملازمین کے خلاف نیب اور آیف آئی اے میں کرپشن کے مقدمات میں کیسز چل رہے ہیں کمیٹی نے تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کی سفارش کی ہے سب کمیٹی کا اجلاس کنوینر افتخار الدین کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے معاملے پر غور کیا گیا اس موقع پر وزارت صنعت و پیداوار کے ایڈیشنل سیکرٹری اعجاز احمد نے بتایاکہ سابقہ ادوار میں کارپوریشن میں سیاسی دباؤ پر ڈیلی ویجز ملازمین بھرتی کئے گئے اور سیاسی بنیادوں پر کئی اسٹورز کھولے گئے ہیں انہوںنے کہاکہ کارپوریشن کے کئی ملازمین کے خلاف کرپشن کے مقدمات میں نیب, ایف آئی اے میں کیسز چل رہے ہیں انہوںنے کہاکہ کارپوریشن کے ڈیلی ویجز ملازمین کو گریجویٹی نہیں دے سکتے ہیں ڈیلی ویجز ملازمین حکومتی ملازمین نہیں ہیں اس موقع پر کارپوریشن کے حکام نے کہاکہ کارپوریشن کے بورڈ کا اجلاس 14مئی کو طلب کیا گیا ہے اجلاس میں ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا معاملہ زیرِ غور آئے گا, حکام نے بتایاکہ کارپوریشن میں اس وقت 3500ڈیلی ویجز جبکہ 3500سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کام کررہے ہیں اس موقع پر چیئرمین سی بی اے عارف حسین شاہ نے کمیٹی کوبتایا کہ وزارت,بورڈ اور مینجمنٹ بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہے انہوںنے کہاکہ ملازمین کو مستقل کرنے کا معاملہ اہم ہے اور سپریم کورٹ نے بھی ملازمین کی کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں اس موقع پر کنونئر کمیٹی نے کہاکہ یوٹیلیٹی اسٹورز میں کئی کئی سالوں سے ڈیلی ویجز ملازمین کام کررہے ہیں اور ان ملازمین کو حق ہے کہ انہیں مستقل کیا جائے اس موقع پر کمیٹی نے کارپوریشن کے بورڈ کوملازمین کی مستقلی کا معاملہ سنجیدگی سے دیکھنے کی سفارش کی ۔

۔۔۔اعجاز خان