پشاور،ریسکیو1122نے ریجنل گیمز کے دوران زخمی کھلاڑیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی

پیر 7 مئی 2018 22:18

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) ایمر جنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) نے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں جاری گیمز کے دوران زخمی کھلاڑیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو ترجما ن بلا ل احمد فیضی نے بتا یا کہ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کے احکامات پر تین روزہ جاری انڈر 23 انٹر ریجنل گیمز میں مختلف کھلیوں کے دوران زخمی ہو نے والی 25 کھلاڑیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کر نے کے لیے ریسکیو 1122کے پیشہ ورانہ میڈیکل ٹیکنشنز تعینا ت کیے گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے مختلف نوعیت کی زخمی ہونے والے کھلاڑیوں کو گراونڈ میں مر ہم پٹی کی اور زیادہ زخمی ہونے والے کھلاڑیوں کو ہسپتال منتقل کیا.بلال احمد فیضی نے بتایا کہ ریسکیو 1122کی انتظامیہ صوبا ئی حکو مت کے تعاون سے مخلتف سرگرمیوں میں حصہ لیتی ہے۔جس کا بنیا دی مقصد صحت مند معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کرنا ہی. ریسکیو1122 انتظامیہ اس سے قبل بھی متعدد کھیلوں کے انعقاد میں پیشہ ورانہ خدمات فراہم کر چکی ہے اور آئند ہ بھی اس قسم کی سرگرمیاں جا ری رہیں گی.

متعلقہ عنوان :