ملاکنڈ کی کیمسٹ برادری اور میڈیسن ڈسٹری بیوٹرز کاشٹر ڈائون

پیر 7 مئی 2018 22:22

ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) ملاکنڈ کی کیمسٹ برادری اور میڈیسن ڈسٹری بیوٹرزنے صوبائی حکومت کے ڈرگ رولزکے خلاف مکمل شٹر ڈائون ہڑتال کی اورضلع بھر کے میڈیسن سٹوراحتجاجا بند رہے جبکہ کیمسٹ ایسوسی ایشن ملاکنڈ ڈویژن کے صدر خیر الر حمن نے ڈرگ ایکٹ2017ء کے خاتمے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کر دیاہے بٹ خیلہ درگئی سخاکوٹ تھانہ وغیرہ کے تمام میڈیسن سٹوربند ہونے کے باعث مریضوں اور عوام کو سخت مشکلات کا سا منا کرنا پڑ ا بٹ خیلہ کے کیمسٹوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا یا جس میں میڈیسن کے کاروبار سے وابستہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ سارا دن مختلف تاجرو سیاسی جماعتوں کے رہنمابھی بطور یکجہتی شرکت کرتے رہے اور شرکاء سے خطاب بھی کیا جبکہ مشیر وزیر اعلیٰ شکیل خان نے بھی کیمپ کا دورہ کیاتا۔

(جاری ہے)

جن سیاسی و تاجر رہنمائوں نے اس موقع پر خطاب کیا ان میں حاجی شاکر اللہ دلنواز خان اعجاز خان مولانا محمد جاوید مسلم خان ضیا ء الحق ایڈوکیٹ سکندر حیات اور مفتی محمد اشاد وغیرہ شامل ہیں کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے ڈویژنل صدر خیر الر حمن ضلعی جنرل سیکر ٹری سہیل رحمن اور بٹ خیلہ کے نائب صدر فضل جمیل نے اپنے خطاب میں صوبائی حکومت کے ڈرگ ایکٹ کو ظالمانہ و غیر منصفانہ قرار دے کر اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا جبکہ کیمسٹوں کی رجسٹریشن کے سابق طریقہ کار کی بحالی کا مطالبہ کیا انھوں نے کہاکہ یہ صوبے کی لاکھوں کیمسٹوں اور ان کے خاندانوں کے معاشی قتل کے مترادف ہے انھوں نے حکومت کی جانب سے ڈرگ رولز کے خاتمے تک غیر معینہ مدت کیلئے شٹرڈائون ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ۔