کوئٹہ، ملک میں عام انتخابات وقت پر ہونے سے ملک بحرانوں سے نکل جائیگا،مولانا عبدالواسع

ہم سمجھتے ہیں کہ انتخابات ہر حال میں مقررہ وقت پر ہو نے چا ہئے وفاقی وزیر داخلہ پر حملہ انتہائی بزدلانہ عمل ہے جمعیت علماء اسلام اس کی ہر حوالے سے مذمت کر تی ہے ماضی میں بلوچستان کیساتھ قوم پرستوں نے جو کھیل کھیلا وہ ساری دنیا کو پتہ ہے، پارلیمانی لیڈر جمعیت علماء اسلام

پیر 7 مئی 2018 22:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات وقت پر ہونے سے ملک بحرانوں سے نکل جائیگا ہم سمجھتے ہیں کہ انتخابات ہر حال میں مقررہ وقت پر ہو نے چا ہئے وفاقی وزیر داخلہ پر حملہ انتہائی بزدلانہ عمل ہے جمعیت علماء اسلام اس کی ہر حوالے سے مذمت کر تی ہے ماضی میں بلوچستان کیساتھ قوم پرستوں نے جو کھیل کھیلا وہ ساری دنیا کو پتہ ہے جمعیت علماء اسلام عام انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ ملک کے تمام مسائل کو مذاکرات اور افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چا ہئے ملک کو چلانے کے لئے جمہوریت کو ہی مضبوط کرنا ہو گا جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ ملک میں مثبت سیاست کو فروغ دی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ اس وقت ملک کو سب سے زیادہ مولانا فضل الرحمان کی ضرورت ہے کیونکہ باقی تمام سیاسی جماعتیں ناچ گانوں اور ایک دوسرے کے خلاف بولنے لگے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ پر حملہ انتہائی بزدلانہ عمل ہے اور اس حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے عام انتخابات سر پر ہے اور تمام امیدوار جو کہ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ان کو سیکورٹی دینی چا ہئے کیونکہ سیاسی جماعتیں ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے پہلے بھی جمعیت علماء اسلام کے قیادت سمیت دیگر قائدین کو نشانہ بنایا گیا کیونکہ سیاستدان ملک وقوم کا اثاثہ ہے ان کو تحفظ دینا ریاست کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام نے چا ہئے اپوزیشن میں ہوں یا حکومت میں ہمیشہ عوام کی حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے اور جب جمعیت علماء اسلام اقتدار میں تھی تو صوبہ ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن مگر جب قوم پرستوں نے اقتدار سنبھالا تو پسماندگی کے سوا کچھ نہیں دیا اور صوبے کو تباہی وبربادی سے دوچار کیا انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات وقت پر ہونے سے ملک بحرانوں سے نکل جائیگا ہم سمجھتے ہیں کہ انتخابات ہر حال میں مقررہ وقت پر ہونی چا ہئے وفاقی وزیر داخلہ پر حملہ انتہائی بزدلانہ عمل ہے جمعیت علماء اسلام اس کی ہر حوالے سے مذمت کر تی ہے ماضی میں بلوچستان کیساتھ قوم پرستوں نے جو کھیل کھیلا وہ ساری دنیا کو پتہ ہے جمعیت علماء اسلام عام انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گی۔