حیدرآباد میں پولیس اہلکار کی ایمانداری وفرض شناسی پر ایس ایس پی حیدرآباد کی جانب سے تعریفی سند جاری

پیر 7 مئی 2018 23:11

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) حیدرآباد میں پولیس اہلکار کی ایمانداری وفرض شناسی پر ایس ایس پی حیدرآباد کی جانب سے تعریفی سند جاری ، گذشتہ روز ٹھنڈی سڑک پر واقع بینک کے اے ٹی ایم سے سپاہی محمد علی کو دس ہزار روپے کی رقم ملی جب وہ اپنے کارڈ سے رقم لینے وہاں گیا تھا اس نے رقم ایس ایس پی حیدرآباد سید پیر محمد شاہ کے سامنے لے جاکر رکھ دی اور صورتحال بتائی جس کے بعد ایس ایس پی نے بینک سے معلومات کی تو یہ رقم سندھ میوزیم کے ملازم فیاض حسین کی تھی جو تیکنیکی مسئلہ کی وجہ سے نہیں نکل سکی تھی اور سپاہی جب اپنی رقم نکالنے گیا تو وہ مشین سے باہر آگئی۔

(جاری ہے)

پولیس نے فیاض حسین کو ایس پی آفس طلب کیا اور سپاہی محمد علی کی موجود گی میں اے ایس پی زاہدہ پروین نے فیاض حسین کو اسکی دس ہزار کی رقم حوالہ کردی۔ انہوں نے کچا قلعہ کے رہائشی سلیم راجپوت کو بھی اسکا مسروقہ موبائل فون برآمد کرکے ان کے حوالہ کردیا ہے۔ ایس ایس پی حیدرآباد نے سپاہی محمد علی کو فرض شناسی و ایمانداری پر انہیں انعام اور تعریفی سندعطاکی ہے -

متعلقہ عنوان :