کراچی میں بلوچستان کے تحصیل ممبر کے بیٹے کی بدمعاشی، ویڈیو وائرل

پیر 7 مئی 2018 23:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) کراچی میں رانگ ڈرائیونگ سے ٹوکنے پر خود کو بلوچستان کی اعلیٰ شخصیت کا بیٹا ظاہر کرنے والے لڑکے کی بدمعاشی کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ٹو میں ایک شخص نے دو نوجوان لڑکوں کو رانگ ڈرائیونگ پر ٹوکا تو انہوں نے بجائے اپنی غلطی تسلیم کرنے کے اسے بدتمیزی کرنے لگے اور گالیاں دینا شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

راہگیر کی جانب سے جب ان لڑکوں سے کہا گیا کہ آپ قوانین توڑ رہے ہیں تو ایک نوجوان سے دھکمی آمیز لہجے میں کہا کہ میں ڈسٹرکٹ ممبر بلوچستان کا بیٹا ہوں، جو کرنا ہے کر لو۔ایس ایس پی ساؤتھ نے اس حوالے سے بتایا کہ اس واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں۔دوسری جانب ویڈیو میں نظر آنے والے لڑکی کی شناخت جنید کے نام سے ہوئی ہے جو بلوچستان کے ضلع پشین کی تحصیل برشور کی یونین کونسل کے ڈسٹرکٹ ممبر ’لالہ‘ کا بیٹا ہے۔جنید کے والد کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ڈیفنس کے علاقے خیابان اتحاد میں سروس روڈ پر پیش آیا، دوسری گاڑی بھی رانگ سائڈ سے آ رہی تھی، میرے بیٹنے نے جب گاڑی روکی تو ان لڑکوں نے کیمرا نکال لیا اور ویڈیو بنانا شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :