دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے ناسور کی وجہ سے ہمارے خطہ کا مستقبل خطرے میں ہے‘ ہماری مساجد، مندر، چرچ، سکول، کام کرنے کے مقامات اور گھر دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں، بحثیت اراکین پارلیمنٹ ہم اس پر خامو ش نہیں رہ سکتے اور ہم آپس کے اختلا فات کو ختم کرانے اور اتفاق رائے پیدا کرانے کیلئے تیار ہیں
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایا ز صادق کی افغانستان، چین، ایران، روس، پا کستان اور ترکی کے نمائندوں سے گفتگو
پیر 7 مئی 2018 23:33
(جاری ہے)
سپیکر قومی اسمبلی نے اس تاریخی موقع کو سراہا جب مذکورہ 6 ممالک کے پارلیمانی سربراہان پہلی دفعہ اسلام آباد میں مل کر بیٹھے اور مشترکہ امن، خوشحالی اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے نئی راہیں تلاش کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ امن، مذاکرات اور باہمی تعاون کسی بھی خوشحال معا شرے کی تشکیل کی بنیادی اکائیاں ہیں جن پر ہماری آئندہ نسلوں کا پائیدار ترقی کا دارو مدار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان 6 ممالک کی اقوام نہ صرف جغرافیائی اعتبار سے ایک دوسرے کے ساتھ متصل ہیں بلکہ مشترکہ قدیم تہذیبی ورثہ کے امین ہونے کے ساتھ ساتھ زمینی تجارتی راستوں، سیاحت اور ثقافت کی بھی علمبردار ہیں۔ سردار ایا ز صادق نے کہا کہ پاکستان خطہ میں امن و استحکا م کی خواہش رکھتا ہے کیونکہ یہ خطہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں دنیا کا کوئی بھی کونہ دہشت گردوں کی کاروائیو ں سے محفوظ نہیں رہا اور اس ناسور کی وجہ سے دنیا کے 2 لا کھ سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں سے نصف کا تعلق ہمارے خطہ سے ہے۔ انہو ں نے کہا کہ مشر ق وسطیٰ کے جلتے میدانوں سے کشمیر تک دنیا حق خودارادیت کے بنیا دی حق کے مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے اور یہی مسائل انتہاء پسندی کی بنیادی وجہ ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے دوستی اور ہم آہنگی کے فروغ کیلئے سیاسی اور پارلیمانی قیادت کے مابین مسلسل رابطوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت ہمسایہ ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ رہنا ہے اور اچھے ہمسایوں کی طرح ہمیں امن، باہمی اعتماد و احترام کے ساتھ رہنا ہو گا۔ اس مو قع پر شرکاء نے سپیکر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ پر قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کی اور اسے ایک گھناؤنا واقعہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو یکجا ہو کر دہشت گردی اور انتہاء پسندی جیسے ناسور کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے سپیکر کی جانب سے 6 ملکوں پر مشتمل سپیکرز کانفرنس کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے ہم خطہ کے مسائل پر نہ صرف قابو پا سکیں گے بلکہ ترقی و خوشحالی کی بلندیوں کو بھی چھو سکیں گے۔ قبل ازیں معزز مہمانوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا اور کچھ دیر کیلئے قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی بھی دیکھی۔مزید اہم خبریں
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.