کوئٹہ ، بہرام ترین ایڈووکیٹ اور ٹریڈنگ ایجنسی کے مالک کے درمیان ہونے والے تنازعہ کو پرامن طورپر حل کرکے آپس میں شیرو شکر ہو گئے

پیر 7 مئی 2018 23:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) بہرام ترین ایڈووکیٹ اور ٹریڈنگ ایجنسی کے مالک کے درمیان ہونے والے تنازعہ کو پرامن طورپر حل کرکے آپس میں شیرو شکر ہو گئے بہرام ترین ایڈووکیٹ پر حملہ کے دوران بلوچستان وکلاء تنظیموں نے صوبہ کی تمام عدالتوں میں بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء بسمہ اللہ خان کاکڑ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء رشید خان ناصر امین اللہ کاکڑ ایڈووکیٹ کی کاوشوں سے دونوں فریقین نے اختیار دیا اور بعد میں قبائلی عمائدین اور وکلاء نے بھی ثالثی کا کردار ادا کیا بہرام ترین ایڈووکیٹ اور ٹریڈنگ ایجنسی کے مالک حاجی نعمت اللہ کے درمیان تنازعہ کو پرامن طورپر حل کیا ایک مرکہ بہرام ترین کے گھر گئے جہاں پر کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر قاری رحمت اللہ کاکڑ ‘ عبدالواسع ترین ‘محمدہاشم ترین ‘ حاجی عثمان ترین‘ حاجی لالہ ترین ‘ حاجی ہاشم خان ترین‘ ولی خان ناصر ‘ ملک عصمت اللہ کاکڑ ‘ مرکزی انجمن تاجران کے صدر رحیم کاکڑ ‘ حاجی خدائے دوست داوی ‘ حاجی نعمت داوی ‘ محمد اسماعیل داوی ‘ عصمت اللہ داوی بھی اس موقع پر موجود تھے بعد میں دونوں فریقین آپس میں شیروشکر ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :