فلم ’’ریس تھری‘‘ کا نیا پوسٹر جاری

منگل 8 مئی 2018 09:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارکے معروف اداکار سلمان خان کی فلم ’’ریس تھری‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم کا جاری کردہ نئے پوسٹر میں جیکولین فرنینڈس اور بوبی دیول نمایاں ہیں جس میں بوبی دیول نے نیلی جیکیٹ اور جیکولین فرنینڈس نے بھی گہرے نیلے رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے پوسٹر میں بوبی کیمرے کی طرف جبکہ جیکولین فرنینڈس بوبی کے چہرے پر ہاتھ رکھے ان کی طرف دیکھ رہی ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں سلمان خان، بوبی دیول، انیل کپور ،ثاقب سلیم ،جیکولین فرنینڈس اور ڈیزی شا شامل ہیں۔ فلم کے ہدایتکار ریمو ڈی سوزا ہیں، فلم15جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔