فلم ’’پلٹن‘‘ کی خصوصی ویڈیو جاری

منگل 8 مئی 2018 10:30

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) بالی وڈ ہدایتکار جے پی دتہ کی فلم ’’پلٹن‘‘ کی خصوصی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’پلٹن‘‘ کی 24سیکنڈ پر مبنی خصوصی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے، جس میں ایک فوجی اپنا یونیفارم پہن کو تیار ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی 1967میں بھارت و چین کے درمیانہونے والی جنگ پر مبنی ہے۔ فلم کی کاسٹ میںارجن رامپال، سونو سود، گرمیت چوہدری، ہرشوردھان رانے اور سدھارتھ کپور شامل ہیں۔ فلم جے پی دتہ فلمز کے بینر تلے بنائی جا رہی ہے جس کے ہدایتکار جے پی دتہ ہیں ۔ فلم7ستمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :