بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام پر تنقید کرنے والے غریبوں کے ہمدرد نہیں‘ذیشان خانزادہ

پاکستان پیپلز پارٹی کل بھی غریب پرور تھی آج بھی غربت مکائو کا نعرہ لگاتی ہے‘ ذوالفقار علی بھٹو کا ویژن خوشحال پاکستان تھا

منگل 8 مئی 2018 14:06

رستم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام پر تنقید کرنے والے غریبوں کے ہمدرد نہیں پاکستان پیپلز پارٹی کل بھی غریب پرور تھی آج بھی غربت مکائو کا نعرہ لگاتی ہے ذوالفقار علی بھٹو کا ویژن خوشحال پاکستان تھا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنماء ذیشان خانزادہ نے رستم میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پرپی پی پی کے ضلعی رہنما ذولفقار علی بھٹو،حاجی سلیم ،مجاہد علی اور پی پی پی یو سی کٹہ خٹ کے صدر اسرار خان بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ روٹی کپڑا مکان ہمیشہ پی پی پی کا نعرہ رہا ہے پی پی پی کل بھی ایک غریب پرور پارٹی تھی اور آج بھی غریب کی بلند معیار زندگی اور خوشحالی کے لئے جدو جہد کر رہی ہے شہید بھٹو نے غربت مکائو نظرئے کے تحت غریبوں کے لئے روزگار کے مواقع میسر کئے غریب لوگوں کو خلیجی اور عرب ممالک بھیج کر ان کا معیار زندگی بلند کیا اسی نظریے کے تحت محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملک کی غریب خواتین کی زندگی بہتر بنانے اور مالی اعانت کرنے کی خاطر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا جو دنیا کے چند بڑے ریلیف پروگراموں میں سے ایک ہے انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت نادار اور مستحق خواتین کی ایک بڑی تعداد کی مالی اعانت کی جاتی ہے جبکہ کچھ ناعاقبت اندیش قسم کے لوگ سستی شہرت حاصل کرنے کی خاطر اس ریلیف پروگرام پر بے جا تنقید کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ اربوں روپوں کا ضیاع ہے اس سلسلے میں عوام کو چاہیئے کہ ایسے مسخرہ قسم کے بیان بازوں سے خوشیار رہیں ایسے لوگ نہ غریب پرور ہیں اور نہ غریبوں کے ہمدرد ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پاکستان پیپلز پارٹی کا شروع کردہ پروگرام ہے جو ملکی استحکام اور غریبوں کی حالت بہتر بنانے کی خاطرشروع کیا گیا تھا اور آئندہ بھی پی پی پی غربت کے خلاف اپنی جدو جہد جاری رکھے گی ۔