حویلیاں ، تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا

منگل 8 مئی 2018 14:15

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) حویلیاں کے گائوں بانڈی عطائی خان کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

بانڈی عطائی خان کا 28 سالہ نوجوان ارشد رحمن ولد ذاکر رحمن جو اپنے گھر جا رہا تھا، بانڈی موڑ کے مقام پر پہنچا تو سامنے سے آنے والے ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، موٹر سائیکل سوار شدید ٹکر سے بری طرح زخمی ہو گیا۔ موقع پر موجودہ لوگوں نے زخمی کو ہسپتال لے جانے کی کوشش کی تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :