ملک محمد احمد خان کا دورہ محکمہ تعلقات عامہ ، شعبہ اشتہارات کے جدید آئی ٹی سنٹر کا افتتاح

ڈی جی پی آر شاہد اقبال اور ڈائریکٹر ایڈمن نبیلہ غضنفر کی سٹیٹ آف دی آرٹ آئی ٹی سنٹر کے افعال کار پر بریفنگ خوشی ہوئی ہے کہ شعبہ اشتہارات میں ون ونڈو سہولیات کا آغاز کردیا گیا،ایک ہی جگہ تمام خدمات میسر ہونگی‘ترجمان پنجاب حکومت

منگل 8 مئی 2018 15:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) مشیر وزیراعلیٰ برائے اطلاعات و ثقافت، ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان نے محکمہ تعلقات عامہ کے خصوصی دورے میں شعبہ اشتہارات کے سٹیٹ آف دی آرٹ آئی ٹی سنٹر کا افتتاح کیا۔ڈی جی پی آر شاہد اقبال اور ڈائریکٹر( ایڈمن) نبیلہ غضنفر نے آئی ٹی سنٹر کے افعال کار پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا انہیں خوشی ہوئی ہے کہ شعبہ اشتہارات میں ون ونڈو سہولیات کا آغاز کردیا گیا۔

ائیرکنڈیشنڈ آئی ٹی سنٹر میں ایک ہی جگہ متعلقہ افسر اور سٹاف اشتہارات سے متعلق تمام خدمات فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ای گورنمنٹ کا دائرہ کار تمام صوبائی محکموں تک وسیع ہوچکا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ہر شعبے میں ای سہولیات کی آن لائن فراہمی چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی جی پی آر شاہد اقبال مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے آئی ٹی سنٹر کی اہم ضرورت کو محسوس کیا اور منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

بعدازاں ملک احمد خان نے الیکٹرانک میڈیا سیکشن کا بھی دورہ کیاجہاں ڈائریکٹر الیکٹرانک میڈیا عابد نور بھٹی نے انہیںشعبے کے امور پر بریفنگ دی۔ ڈی جی پی آر شاہد اقبال نے بتایا کہ الیکٹرانک میڈیا 24 گھنٹے کام کرتا ہے اور پنجاب حکومت سے متعلق تمام خبروں، رپورٹوں اور ٹاک شوز کی مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت نے الیکٹرانک میڈیا کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے دوران محکمہ تعلقات عامہ کو جدید تقاضوں سے اہم آہنگ کرنے کیلئے متعدد منصوبے مکمل کئے گئے ہیں۔ الحمداللہ آج پنجاب کا محکمہ تعلقات عامہ پرفارمنس کے لحاظ سے دیگر صوبوں سے آگے ہے۔