پاکستان امریکہ کے ساتھ اعتماد پر مبنی گہرے تعلقات چاہتا ہے‘قلیل مدتی مفادات کی خاطر 70سال سے قائم دو طرفہ تعلقات کو پس پشت نہیں ڈالا جانا چاہیے

امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اعزازچوہدری کی امریکی ریاست ٹیکساس میں اعلیٰ حکام سے ملاقات میں گفتگو

منگل 8 مئی 2018 15:40

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اعزازچوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکاکے ساتھ اعتماد پر مبنی گہرے تعلقات چاہتا ہے‘قلیل مدتی مفادات کی خاطر 70سال سے قائم دو طرفہ تعلقات کو پس پشت نہیں ڈالا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

منگل کو امریکی ریاست ٹیکساس میں اعلیٰ حکام سے ملاقات کے دوران پاکستانی سفیراعزازچوہدری کا کہنا تھا کہ قلیل مدتی مفادات کی خاطر 70سال سے قائم دو طرفہ تعلقات کو پس پشت نہیں ڈالا جانا چاہیے۔اعزازچوہدری نے کہا کہ پاکستان امریکاکے ساتھ اعتماد پر مبنی گہرے تعلقات چاہتا ہے اور وہ امریکاسے اسی جذبے کی امید رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :