لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی13 خالی آسامیوں کیلئے 24 وکلاء کے ناموں کی رپورٹ وفاقی وزارت قانون کو بھجوا دی گئی

منگل 8 مئی 2018 16:10

لاہور۔08مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی 13 خالی آسامیوں کیلئے 24 وکلاء کے ناموں کی تصدیق( جانچ پڑتال ) کے بعد رپورٹ وفاقی وزارت قانون کو بھجوا دی گئی ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے عدالت عالیہ میں ججز کی خالی آسامیوں کیلئے جن وکلاء کے نام بھجوائے گئے تھے وزارت قانون نے انکی تصدیق ( جانچ پڑتال ) کیلئے یہ فہرست حساس اداروں کو بھجوائی تھی، تصدیق (جانچ پڑتال )کے بعد انکی رپورٹ وزرات قانون کو بھیج دی گئی ہے، ان میں لاہور سے میاں افتخار احمد ایڈووکیٹ ،قاضی مصباح الحسن ،تفضل حیدر رضوی،سلمان جعفری ،سردار قاسم فاروق ،وقار اے شیخ،عاصم حفیظ ،سابق پراسیکیوٹر جنرل نیب وقاص قدیر ڈار،ظفر اقبال چوہان ، گجرات سے فاروق حیدر ،راولپنڈی سے ثناء اللہ زاہد ،سردار عبد الرزاق خان،راجہ عمران نذیر جبکہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل راجہ عارف ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خالد وحید، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل محمد شیر چھینہ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ستار ساحل ،اٹارنی جنرل آفس سے ڈپٹی اٹارنی جنرل جاوید قصوری ،ڈپٹی اٹارنی جنرل سید نیئر عباس رضوی ،ڈپٹی اٹارنی جنرل طاہر محمود کھوکھر، پراسیکیوٹر جنرل آفس پنجاب سے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عبد الصمد جبکہ ضلعی عدلیہ سے سابق ڈی جی پنجاب جو ڈیشل اکیڈمی و سیشن جج عظمیٰ چغتائی شامل ہیں، قواعد کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی خالی آسامیوں کیلئے مذکورہ وکلاء کے ناموں کی حتمی جانچ پڑتال کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد ججز کی خالی آسامیوں پر تقرری کیلئے انکے ناموں کی فہرست جوڈیشل کمیشن کو بھیجی جائے گی۔