Live Updates

نواز شریف کی فیملی ایسا کون سا کھیل کھیل رہی ہے جو پاکستان کا کوئی سیاستدان نہ کھیل سکا؟؟

نواز شریف جمہور پسند بنتے ہیں،مریم نواز لبرازم کو ڈیل کرتی ہیں جب کہ کیپٹن (ر) مذہبی جماعتوں کو مطمئن رکھتے ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 8 مئی 2018 16:27

نواز شریف کی فیملی ایسا کون سا کھیل کھیل رہی ہے جو پاکستان کا کوئی سیاستدان ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 مئی 2018ء) معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے اندر گروپس بن گئے ہیں۔جو مخلتف قسم کے بیانات دیتے ہیں۔اور یہ بیانات دے کر یہ پاکستان کی عوام کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔نواز شریف جمہوریت ،مریم نواز لبر ازم کے بیان دیتی ہیں اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر مذہبی جماعتوں کو مطمئن رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف صحافی رؤف کلاسرا کا دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شریف خاندان ایک ایسا کھیل کھیل رہے جو آج تک کسی سیاست دان نے نہیں کھیلا۔رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ شریف خاندان نے چار گروپس بنا لیے ہیں۔جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف و قائد ن لیگ نواز شریف جمہور پسند بنتے ہیں۔جب کہ ان کی صاحبزادی مریم نواز لبر ازم کو ڈیل کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

جب کہ مذہبی گروپس کو مطمئن کرنے کے لیے انہوں نے اپنے داماد کیپٹن (ر) صفدر کا رکھا ہوا ہے۔رؤف کلااسرا کا کہنا ہے کہ ایک ہی گھر میں یہ تینوں میٹنگ کرتے ہیں اور پھر نواز شریف مریم نواز اور کیپٹن(ر) کو بتاتے ہیں کہ بیٹا آج آپ نے یہ بیان دینا ہے۔اور میں آج یہ بیان دوں گا۔رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ جو کھیل شریف خاندان کھیل رہا ہے یہ کھیل پاکستان کی سیاست میں ذوالفقار بھٹو،بے نظیر اور جنیجو سمیت کوئی بھی نہیں کھیل سکا۔

جتنی خوبصورتی سے شریف خاندان کھیل رہا ہے۔رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ تینوں کے بیانات اٹھا کر دیکھ لیں ایک دوسرے سے مخلتف ہوں گے۔نواز شریف میڈیا پر آ کر بڑی بڑی تقریریں کرتے ہیں اور جمہور پسند بنتے ہیں جب کہ ان کی صاحبزادی لبرازم کو ڈیل کرتی ہیں۔اور کیپٹن (ر) صفدر مذہبی جماعتوں کو مطمئن کرنے کے لیے نعرے لگاتے رہتے ہیں۔یاد رہے کہ کیپٹن (ر) صفدر نے فیض آباد دھرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر مجھے موقع ملے تو میں بھی اس دھرنے میں جا کر بیٹھ جاؤں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات